حیدرآباد۔27مئی(اعتماد نیوز) تلگو دیشم پارٹی کے مہاناڈو جلسہ کا آج حمایت
ساگر علاقہ کے گنڈی پیٹ کے قریب آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر آندھرا پردیش
میں تلگو دیشم اقتدار پر آنے کے بعد تلگو دیشم کارکنوں میں غیر معمولی
جوش
و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل گنڈی پیٹ علاقہ میں عوام کو ٹریفک
مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جلسہ میں تلگو دیشم کے نو منتخب ارکان اسمبلی
‘ارکان پارلیمنٹ ‘ ایک مرکزی کابینہ کے رکن ‘ اور بڑے پیمانہ پر کارکن
موجود تھے۔